تجارتی تعلقات کا نیا سفر شروع، روس سے پہلے مال بردار ٹرک کی پاکستان آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے مابین تجارتی تعلقات کے نئے سفر کا آغاز ہوگیا، روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک تجارت کی نئی تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود نے خیر مقدمی بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان 5 سال میں ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے۔احسن اقبال

وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کو مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے، پاک روس تجارت کو فروغ دینے سے دونوں ممالک معاشی و اقتصادی ترقی کریں گے۔

وزیرِ مواصلات نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ ہم میوہ جات، آلاتِ جراحی، ملبوسات اور زرعی اجناس برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس سے باہمی تجارت بڑھے گی۔

خیال رہے کہ روس پاکستان تجارت کیلئے سرحدی اور کسٹم قواعد و ضوابط، پرمٹس اور جازت ناموں کے تحت نقل و حمل ہوگی۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کیلئے متعدد شعبہ جات میں وسیع گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ روس پاکستان کو گندم برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے روس کوٹیکسٹائل سمیت دیگر اشیا برآمد کی جاتی ہیں۔ دونوں ممالک نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت تجارت کو فروغ دینے پر کام کا آغاز2011 میں کیا۔

 

Related Posts