پاکستان ترقی کی راہ پر، 5 سال میں ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے۔احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو آئندہ 5 سال میں دُنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ منصوبہ بندی میں شمسی توانائی توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اگر سیاسی تھیٹر اور ناٹک بند کردئیے جائیں تو پاکستان 5 سالوں میں ابھرتی ہوئی معیشت بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جولائی 2023میں ہونڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل کی قیمت کیا ہے؟

خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اگر کوئی شخص یا ادارہ پاکستان میں سیاسی غیر یقینی پیدا کرے تو ملک سے بد ترین دشمنی کے مترادف ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کے باعث آئی ایم ایف سے طویل عرصے تک معاہدہ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدلیہ کے سیاسی ہنگاموں کے پس منظر میں عدلیہ کے اپنے متنازعہ فیصلے تھے۔ 

آئی ایم ایف سے حالیہ معاہدے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔ وفاقی حکومت کا ماننا ہے کہ عمران خان کی سابق حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں نے ملک کو اس نہج تک پہنچایا۔ 

Related Posts