شارجہ: پاکستان نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:میچ سے قبل پاک افغان کھلاڑیوں کی اکٹھے با جماعت نماز پڑھنے کی تصاویر وائرل
پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔