ہندوستان بابری مسجد فیصلے کابدنما داغ کبھی نہیں دھوپائے گا،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بابر ی مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی عدالت بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایک بدنما داغ ہے، اسے ہندوستان کی ریاست کبھی نہیں دھوپائیگی۔

ایک طرف ہم پاکستان میں بسنے والی اقلیتی اور دنیا بھر کی سکھ برادری کیلئے مذہبی مقام کو کھول رہے ہیں تاہم بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے پیغام دیا کہ وہ آزاد نہیں۔

مزید پڑھیں : دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان

آج ہندوستان میں انتہا پسند کی سوچ نے اقلیتوں سے سہارا چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔

اس نے ثابت کردیا بھارت میں ہندوتوا کے سوا کسی اور نظرئیے کی گنجائش نہیں، اس فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، فیصلے نے بھارت کے سیکولرچہرے کوداغ دارکردیا ہے۔

Related Posts