دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان
دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  دُنیا کا کوئی بھی مذہب دوسروں پر الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ چند روز سے تھیٹر چل رہا ہے۔

مولانافضل الرحمان کی آزادی مارچ شرکاء سے تقریر کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر یہاں آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے مولاناکولیڈرتسلیم کرلیاہے، چوہدری شجاعت حسین

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیج پر بہترین اداکاری کی  جبکہ خود کو عالمِ دین کہلانے کے باوجود بہتان تراشیاں اور وزیر اعظم کی ذاتیات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینی دائرے رہتے ہوئے احتجاج ہر ایک کا حق ہے، لیکن امن و امان کی صورتحال کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے، حکومت ہر مسئلے پر بات چیت کے لیے تیار ہے جبکہ ہم نے حکومت کی رِٹ چیلنج کرنے والوں کو آئین کے تحت اسلام آباد آنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافِ رائے کو جمہوریت کا حسن سمجھا جاتا ہے ہم نے کبھی کسی پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، جبکہ ریاست تصادم اور غنڈہ گردی کے ذریعے یرغمال نہیں بنائی جاسکتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم اب کسی صورت مولانا فضل الرحمٰن کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی۔

انہوں نے  گزشتہ روز فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہو چکے ہیں۔ ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں اور اب آپ ہمیشہ ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قوم مولانا کو کسی صورت کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی،فردوس عاشق اعوان

Related Posts