فلم’’لال سنگھ چڈھا“ بائیکاٹ کے باوجود100 کروڑ کمانے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم’’لال سنگھ چڈھا“ بائیکاٹ کے باوجود100 کروڑ کمانے میں کامیاب
فلم’’لال سنگھ چڈھا“ بائیکاٹ کے باوجود100 کروڑ کمانے میں کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے باوجود 100کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اگست میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم مقامی سینماؤں میں کامیابی کے پنجے تو نہ گاڑ سکی لیکن دنیا بھر میں نمائش کے بعد 10 دنوں میں مجموعی طور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کے کڑی تنقید کے بعد بالی وڈ اسٹارعامر خان اور کرینہ کپور کو اپنی نئی فلم کی کامیابی کیلئے کافی کوششیں کرنا پڑی ہیں،باکس آفس پر ہمیشہ سے راج کرنے والی فلمی جوڑی کی اس فلم کو مقامی سینما میں پبلک بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:سائرہ یوسف نے دادی کی دی ہوئی نصیحت سوشل میڈیا پر شیئر کردی

دوسری جانب فلم بینوں کا خیال ہے کے عامر خان کی اس نئی فلم نے دیکھنے والوں کو زیادہ متاثر نہیں کیا، یہ بھی الزام لگایاکے یہ فلم فاریسٹ گمپ کا بالی وڈ ورژن ہے،فلم کی اسٹوری اور عامر خان کر دار پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

Related Posts