سائرہ یوسف نے دادی کی دی ہوئی نصیحت سوشل میڈیا پر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائرہ یوسف نے دادی کی دی ہوئی نصیحت سوشل میڈیا پر شیئر کردی
سائرہ یوسف نے دادی کی دی ہوئی نصیحت سوشل میڈیا پر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کی مشہور و معروف ماڈل سائرہ یوسف نے اپنی دادی کی دی ہوئی نصیحت سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔

سائرہ یوسف کا انسٹاگرام پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ان کی خوبصورتی سے متعلق سوال کیا کہ کوئی نصیحت جو کسی نے آپ کو دی ہو؟

میزبان کی جانب سے کئے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ چائے مت پیو سانولی ہو جاؤ گی۔

سائرہ یوسف کا میزبان سے مزید کہنا تھا کہ مگر یہ سچ نہیں ہے، میں بہت چائے پیتی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی چیز رنگت پر اثر ڈالتی ہے۔

مزید پڑھیں:شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی یوگا کرنے لگیں

سائرہ یوسف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts