ایف آئی اے نے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے نے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
ایف آئی اے نے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو مبینہ طور پر دبئی جانے سے روک دیا گیا۔

زین قریشی انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے کے لیے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تاہم ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

زین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے ہیں اور وہ تاحال وزارت داخلہ کی جانب سے نام نکالے جانے تک کسی بھی ذریعے سے بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

Related Posts