کراچی میں دو دریا سے پورٹ قاسم کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دو دریا سے پورٹ قاسم کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
کراچی میں دو دریا سے پورٹ قاسم کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جاپانی کمپنی نے کراچی میں دو دریا کے مقام سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور یاماہا جاپان کے سینئر جنرل منیجر برائے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آئی۔

کمپنی نے صوبے کے مختلف بیراجوں اور جھیلوں پر پانی کے کھیلوں کی دیگر سہولیات تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینجھر، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں پر واٹر اسپورٹس کی سہولیات تیار کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولیات پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے قائم کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹائی ٹینک کے سفر پر جانیوالے سیاح نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

جاپانی عہدیدار نے کہا کہ نقل و حمل کی سہولیات اور تفریح کے لیے دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس قائم کی جاسکتی ہے۔

Related Posts