ٹائی ٹینک کے سفر پر جانیوالے سیاح نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹائی ٹینک کے سفر پر جانیوالے سیاح نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
ٹائی ٹینک کے سفر پر جانیوالے سیاح نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹائی ٹینک کے سفر پر 2برس قبل جانیوالے سیاح نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا، جس کے بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔

جاڈن پین نے اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوشین گیٹ کمپنی کے سربراہ نے ٹائٹن خراب ہونے پر کہا کہ سوجاؤ کچھ نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2 گھنٹے بعد ہی بیٹری نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24 گھنٹے پھنسی رہی تھی۔

سیاح نے مزید بتایا کہ ٹائٹن کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پرواپس نہیں جاپارہی تھی مگرخوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن کم کرلیا تھا اور ٹائٹن سطح سمندر پر واپس آگئی تھی۔

انہوں نے ٹائٹن کے سربراہ کی غیر ذمہ داری کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جب انہیں سونے کا کہا گیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اسٹاکٹن رش مذاق کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانیوالی آبدوز کیسے لاپتہ ہوئی؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوشین گیٹ کی تیار کردہ یہ آبدوز 18 جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے میں ٹائٹن سی ای او اورپاکستانی تاجر شہزادہ داؤد سمیت 5 افراد موت کی وادی میں چلے گئے تھے۔

Related Posts