وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بجٹ کی ٹیکس سے متعلق تجاویز منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹیکس سے متعلق تجاویز منظور
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹیکس سے متعلق تجاویز منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے  ٹیکس سے متعلق تجاویز منظور کر لی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے نئے مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بجٹ آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور قومی اسمبلی میں حکومتی حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئی۔ پارلیمانی امور پر بابر اعوان نے کابینہ ممبران کو بریفنگ دی۔

دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ردوبدل کے معاملات زیرِ غور نہ آسکے، لہٰذا وفاقی کابینہ ان معاملات پر کوئی فیصلہ نہ دے سکی تاہم آج قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

اس سے قبل شہرِ اقتدار سمیت ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کیلئے پروٹوکول تبدیل کردیا گیا جبکہ اراکینِ اسمبلی کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

 اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) کی پابندی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے جبکہ پروٹوکول کے تحت اراکینِ اسمبلی کو سماجی فاصلے کا اہتمام کرنا ہوگا اور اراکینِ اسمبلی 2 میٹر کے فاصلے پر بٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پیشِ نظرقومی اسمبلی اجلاس کیلئے پروٹوکول تبدیل

یاد رہے کہ   کورونا وائرس کے باعث کئی بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم رہیں گے، پارلیمانی سرگرمیوں میں متعدد اراکینِ اسمبلی، وزراء اور اپوزیشن رہنما شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس میں روایتی گرما گرمی، بحث و مباحثہ اور شعلہ بیانی کا فقدان نظر آئے گا کیونکہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی سمیت متعدد بڑے بڑے رہنما اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم

Related Posts