ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین جنوری 2022 تک روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین جنوری 2022 تک روک دیا
ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین جنوری 2022 تک روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیک ہولڈرز کو شکایات داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے  جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا تعین آئندہ برس جنوری 2022 تک روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریونیو بورڈ نے جائیدادون کی نئی قیمت کا تعین 16 جنوری 2022 تک روکتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کو شکایات داخل کرانے کیلئے 10 دسمبر 2021 تک کا وقت دے دیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے  40شہروں میں جائیدادیں مہنگی کردیں

ماہی گیروں کا دیرینہ مسئلہ حل، موڑی بانگرا جیٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بیان کے مطابق شعبہ اِن لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کو نظر ثانی کمیٹیاں تشکیل دینے کااختیار دے دیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز 10 دسمبر تک شکایات جمع کرائیں گے جن سے بامعنی مشاورتی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی میں خاطرخواہ اضافے کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادیں مہنگی کردی تھیں۔

آج سے 6 روز قبل ایف بی آر نے کمرشل و رہائشی اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر جائیدادوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے زائد ٹیکس وصولی کیلئے جائیدادوں کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔

 

Related Posts