الیکشن کمیشن کی توہین کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی فیصل آباد کا پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کر لے گا، فواد چوہدری
پنجاب اسمبلی فیصل آباد کا پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کر لے گا، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ سیشن عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت اس شرط پر ہے کہ فواد چوہدری دوبارہ یہ گفتگو نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ دیا۔ مفتاح اسماعیل

وفاقی دارالحکومت کی سیشن عدالت میں فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن توہین کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت جج فیضان گیلانی نے کی۔ عدالت کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینز کو اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہئے۔

مقامی عدالت میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران معزز جج نے الیکشن کمیشن اور پراسیکیوٹر کی فواد چوہدری کی درخواست منظور نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور کمیشن افسران کو دھمکانے کا کیس الیکشن کمیشن کے افسر کی درخواست پر قائم کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

Related Posts