میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا، اسحاق ڈار نے توڑ دیا، مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا، موجودہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے توڑ دیا ہے، آئی ایم ایف ہماری کریڈیبلٹی دیکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اسپیس دینے کیلئے استعفیٰ دیا۔ اس بارے میں شاہد خاقان عباسی نے 3 سال قبل نواز شریف سے بات چیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی کی چابی دے دی گئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے اور اگر مریم کو عہدہ دیا گیا تو میں اور دیگر رہنما پیچھے ہٹ جائیں گے۔

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان کا درجہ رکھتے ہیں، اب سینیارٹی مریم نواز کو مل گئی۔ انہوں نے بہتر سمجھا کہ خاموش ہوجائیں اور ایک طرف چلے گئے۔ اس بارے میں افواہوں میں سچائی نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا، اسحاق ڈار نے توڑا جسے اپنے ہی خنجر سے زخمی ہونا کہا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں جو بھی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرے، دوسرا توڑ دیتا ہے۔

 

Related Posts