اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر انتخابات جلد نہ ہوئے تو امن وامان قابو میں رکھنا مشکل ہوگا۔ امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں کے سہارے پر کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اگر اختر مینگل نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تو شہباز شریف کی حکومت فارغ ہوجائے گی۔ صدرِ مملکت کسی بھی وقت نام نہاد حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری