شازیہ مری کے گھر پر چھاپہ اور 97ارب برآمدگی کی خبر جھوٹی نکلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

سانگھڑ: پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کے گھر پر چھاپے اور 97 ارب روپے برآمدگی کی خبر جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے زیرِ گردش خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شازیہ مری کے گھر پر چھاپے اور اربوں کی برآمدگی پر پی پی پی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بے بنیاد قرار

عمران خان کے دور میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا موازنہ شازیہ عطا مری سے کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پیغام میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ شازیہ مری وہی ہیں جنہیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جگہ لایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا وائرل پیغام میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر پر تو ایک روپے کا بھی الزام نہیں، سنا ہے شازیہ مری کے گھر پر نیب کا چھاپہ پڑا ہے اور 97ارب روپے بھی برآمد کر لیے گئے تاہم اس تمام تر پراپیگنڈے کا حقیقت سے تعلق نہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہی موجود دیگر پیغامات میں اس خبر کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپوز پراپیگنڈہ کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کے گھر سے اربوں روپے ریکور کرنے کی جھوٹی خبر چلائی جارہی ہے۔ جن تصاویر کو چھاپے سے منسوب کیا جارہا ہے، وہ پرانی ہیں۔

ایکسپوز پراپیگنڈہ کا کہنا ہے کہ جس چھاپے کی یہ تصاویر ہیں وہ گزشتہ سال کمشنر کراچی کورنگی میں موجود گھر پر مارا گیا تھا۔ صحافی اسد کھرل بھی ان تصاویر کو شیئر کرکے ڈیلیٹ کر گئے ہیں۔ 

سابق وزیر شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ میں اپنے متعلق پھیلائی گئی جھوٹی خبر بے نقاب کرنے والے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں۔ اس قسم کا تکلیف دہ پراپیگنڈہ صرف ایسے لوگوں کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو اس سے بہتر کچھ کرنہیں سکتے۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ مجھے تکلیف دہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو دئیے گئے جوابات پر خوشی ہوئی۔ یہ جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لوں گی۔آخر میں سابق وزیر نے ایک بار پھر جھوٹی خبر کو بے نقاب کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

 

Related Posts