عمران خان نے جان بوجھ کر دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔ فیصل کریم کنڈی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جان بوجھ کر عالمی برادری سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں معاونِ خصوصی وزیر اعظم و ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کہانی گھڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش کی۔ سائفر جھوٹ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی لیڈر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی آڈیو کس نے لیک کی؟ نام سامنے آگیا

بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں ہٹلر کے مشیر گوئبلز کو مات دے دی ہے۔ عمران خان نے دانستہ طور پر دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کی۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ عمران خان سفارتی استثنیٰ کے ساتھ امریکا جاتے تھے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر عالمی برادری سے تعلقات خراب کرنے کے الزامات ان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد سے سامنے آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ آڈیو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ریلیز ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آڈیو وزیر اعظم شہباز شریف کے میڈیا کو آرڈینیٹر نے ریلیز کی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گزشتہ شب گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے ریلیز ہوئی جو وزیر اعظم کے آفیشل کو آرڈینیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ آڈیو شہباز شریف کی اجازت سے ریلیز ہوئی۔ آڈیو لیکس تشویشناک ہیں۔

Related Posts