محکمہ ایکسائز نے اداکار شان شاہد کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر روک لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہوگا، شان شاہد کی پیش گوئی
عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہوگا، شان شاہد کی پیش گوئی

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کو محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر مبینہ طور پر روک لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا تھا جس پر انہیں روک لیا گیا، جبکہ یہ کارروائی لبرٹی چوک لاہور میں کی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسائز ڈپارٹمنٹ، قمر الحسن سجاد کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس کے دوران شان کی گاڑی بھی روک لی گئی۔

حیرت انگیز طور پر اداکار شان شاہد کی گاڑی 29 ہزار 200 روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی۔ شان نے ٹیکس موقعے پر ادا کیا اور اپنی گاڑی ایکسائز والوں کی تحویل سے واپس لے لی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بیٹیوں کے نام اپنے محبت بھرے پیغام میں کہا کہ بیٹیاں قدرت کاخاص ترین تحفہ ہوتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ ماہ 30 مئی کے روز اپنے پیغام میں اداکار شان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں اٹھائے شفقت و محبت کی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے نظر آئے۔

طویل عرصے تک لالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار شان نے کہا کہ بیٹی اور باپ کا رشتہ سب سے خوبصورت اور بیٹیاں اللہ کی طرف سے عطا کی گئی خاص ترین نعمت ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹیاں قدرت کا خاص ترین تحفہ ہوتی ہیں۔اداکار شان کا محبتوں بھرا پیغام

Related Posts