دل کو مسحور کردینے والی موسیقی کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟ 10 اہم حقائق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل کو مسحور کردینے والی موسیقی کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟ 10 اہم حقائق
دل کو مسحور کردینے والی موسیقی کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟ 10 اہم حقائق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف قول ہے کہ موسیقی ایک کائناتی زبان کا نام ہے جس کے متعلق اِس سے زیادہ درست بات کہنا شاید ممکن نہ ہو۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ متعدد محققین نے تحقیق سے یہ بات ثابت کی ہے کہ مل جل کر گیت گانے سے متعدد جسمانی اور جذباتی فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جی ہاں۔ جب آپ دوسروں کے ساتھ مل کر گاتے ہیں تو جسم بعض ایسے ہارمونز خارج کرتا ہے جس سے ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے۔ موسیقی کے متعلق 10 اہم حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

سب سے پہلی حقیقت یہ ہے کہ پیشہ ورانہ معمولات کے دوران موسیقی سننے سے جسم زیادہ بہتر کام کرنے لگتا ہے اور جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی شخص کے پسندیدہ گانے کا تعلق دراصل اس کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے کسی ایسے واقعے سے ہوتا ہے جس سے اس کی بہت سی جذباتیں وابستہ ہوتی ہیں۔

تیسری حقیقت یہ ہے کہ انسان کے دل کی دھڑکن نہ صرف اس موسیقی کا ردِ عمل ظاہر کرتی ہے بلکہ دل بالکل اسی گانے یا دھن کی تال پر دھڑکنا شروع کردیتا ہے جو وہ سن رہا ہو۔

چوتھی حقیقت یہ ہے کہ اگر پھولوں کو گیت سنائے جائیں اور موسیقی بار بار ان کے نزدیک بجائی جائے تو وہ اپنی معمول کی رفتار سے زیادہ تیزی سے نشوونما پاتے اور پھلتے پھولتے ہیں۔

پانچویں حقیقت یہ ہے کہ موسیقی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، مثلاً غمگین دھن اور خوشی کے گیت وغیرہ اور مختلف قسم کی موسیقی پسند کرنے والے افراد کے زندگی کو دیکھنے کے طریقۂ کار کو سمجھنے کیلئے یہ جاننا بے حد اہم ہوتا ہے کہ وہ کیسی موسیقی پسند کرتے ہیں۔

چھٹی حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ جو بے شمار باتیں بھول جاتے ہیں، موسیقی انہیں وہ تمام یادداشتیں واپس لانے میں مدد کرسکتی ہے۔

ساتویں حقیقت یہ ہے کہ گروپ کی صورت میں گانے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، بے چینی سے نجات ملتی ہے اور درد اور تکلیف کا احساس کم ہوجاتا ہے۔

آٹھویں حقیقت یہ ہے کہ حیرت انگیز طور پر دنیا کے کچھ لوگ ایسے ہیں جو موسیقی سنتے ہیں تو کچھ بھی محسوس نہیں کرتے، انہیں گیت اور دھن سننے یا سنانے سے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہوتا۔

نویں حقیقت یہ ہے کہ عام طور پر خلا بازی کو موسیقی سے بالکل الگ تھلک اور خشک موضوع سمجھا جاتا ہے لیکن ایک خلا باز نے اپنا ایک میوزک البم خلا میں بھی ریکارڈ کیا تھا جو ریلیز کردیا گیا۔

دسویں اور سب سے آخری حقیقت یہ ہے کہ اگر تعلیم کے دوران بھی موسیقی سنیئ جائے تو امتحانات کے نتائج بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

Related Posts