نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما ارون جیٹلی چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا علاج نئی دہلی کے ہسپتال میں طویل عرصے سے جاری تھا۔
نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے ساتھ ہی ارون جیٹلی کو بھی بی جے پی کی اہم وزارت ملنے والی تھی، تاہم انہوں نے علالت کے باعث وزارت سے معذرت کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے پر سابق وزیر داخلہ گرفتار
ارون جیٹلی 28 دسمبر 1952ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مہاراج کشن نارائن وہار کے مشہور وکیل تھے جو نئی دہلی کا ایک اہم علاقہ ہے۔ سینٹ جیوئیر اسکول سے ابتدائی تعلیم جبکہ شری رام کالج آف کامرس سے گریجویشن کرنے والے ارون جیٹلی پڑھائی کے دوران بھی سیاست میں حصہ لیتے رہے۔
کچھ دن پہلے سابق بھارتی وزیر خزانہ کو سانس کی تکلیف ہوئی اور ہسپتال لے جایا گیا۔ علاج سے طبیعت بہتر ہو گئی تھی لیکن آج دوبارہ حالت بگڑی اور طبیعت اتنی خراب ہوئی کہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر