سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن قبل ازوقت ملازمت سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore court acquits former FIA chief Bashir Memon

اسلام آباد: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن ریٹائرمنٹ سے چند روزقبل احتجاجاً مستعفی ہوگئے ، بشیر میمن کو تین روز قبل عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسلام آباد: پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر بشیر میمن نے ریٹائرمنٹ سے 10 روز پہلے ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اپنا استعفیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عہدے سے ہٹانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عام طورپرریٹائرمنٹ کے قریب افسرکوعہدے سے نہیں ہٹایا جاتا،مجھے اس روایت سے محروم رکھاگیا،جس پر میں ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف توسیع کا معاملہ: حکومت نے قانون سازی کے لیے وفاقی وزراء کی کمیٹی بنا دی

ڈی جی ایف آئی اے کا موقف ہے کہ انہوں نے 35 سال تک ملک و قوم کی خدمت کی انہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے محض 10 روز قبل عہدے سے ہٹا دیا گیا،،حکومت نے ان کی خدمات کو نظرانداز کیا اور دس دن بھی برداشت نہیں کر سکی۔

بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، ان کی جگہ پاناما جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء کو ایف آئی اے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا،بشیر میمن عہدے سے ہٹائےجانے پر ناخوش تھے ۔

بشیر میمن حکومت سے اختلافات کےباعث 28ستمبر سے چھٹی پر تھے جسے بڑھاتے رہے تاہم گذشتہ پیر کو چھٹی ختم ہونے پر بشیرمیمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیاتھا جب کہ بشیر میمن اپنے پنشن کاغذات کی تیاری کے لئے آخری 10 دن ڈیوٹی پر آئے۔

Related Posts