اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن ادارے کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے،مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جبکہ وزراء 17 روپے کلو ٹماٹر اور پانچ روپے مٹر بتاکر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیںجب کہ ایک کروڑ نوکریوں، یورپی ممالک سے لوگوں کی نوکریوں کے لیے آنے کی باتیں دم توڑ چکی ہیں۔

جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ ملک کے استحکام اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی، ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،ہم امریکا و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو ناکام سمجھنے والوں کو نابینا قرار دے دیا

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکا کی غلامی نہیں مانتے، میں نے انہیں کہا کہ آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا۔

مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ میں ساتھ دینے پر محمود اچکزئی اور پشتونخوا کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں، آزادی مارچ نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا ہے اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کے خلاف متحد ہیں۔

Related Posts