عمران صاحب !استعفے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو لاک ڈائون کردیا ہے۔

روٹی، روزگار، کاروباراور صنعت بند ہے ،عقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی۔

عمران صاحب عوام کی بات مان لیں استعفے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں : آزادی مارچ: عمران خان کی کنٹینرکی سیاست آج دفن ہوگئی ہے، شہبازشریف کاخطاب

عمران صاحب استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے، گھر جائیں، مزید بحران پیدا نہ کریں ،عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلے کسی اور کی ترجمانی کرتے تھے، کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے جھوٹ، پراپیگنڈے، گمراہ کن بیانات اور تقریروں وبیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے، یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے ۔

آپ نے ہی کہاتھا کہ اگر چند ہزار لوگ آجائیں تو استعفی دے دوں گا، یہ تو لاکھوں ہیں ،آج پورا پاکستان آپ سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، پھر استعفیٰ دینے کی غیرت دکھانے میں اتنی دیر کیوں؟ ۔

یہ بھی پڑھیں : نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ حکومتی حماقت سے اشتعال انگیزی پھیلی تو تمام تر ذمہ داری عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں اور حکومت پر ہوگی ،سارے پاکستان کی زبان پر ایک ہی نعرہ، ایک مطالبہ ہے کہ عمران صاحب استعفیٰ دو،ملک وقوم کو حقیقی نمائندہ حکومت کی ضرورت ہے جو ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالے۔

Related Posts