اسلامی تاریخ کے روشن کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تاریخ کے روشن کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔فردوس عاشق اعوان
اسلامی تاریخ کے روشن کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ کے روشن کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں ۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اور ان کے آئینی،قانونی، سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے ۔ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے ۔ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کی نازیبا گفتگو نشر کرنے پر دو نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری کی گئی جس کے مطابق پیمرا نے نیو ٹی وی کے پروگرام ”عائشہ احتشام کے ساتھ“ میں انتہائی بیہودہ اور لغو گفتگو نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔

مزید پڑھیں: پیمرا کا نازیبا گفتگو نشر کرنے پر 2 ٹی وی چینلز کو نوٹس

Related Posts