گلگت بلتستان انتخابی مہم کا وقت ختم، تیاریاں مکمل، ووٹنگ کل ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابی مہم کا وقت ختم، تیاریاں مکمل، ووٹنگ کل ہوگی
گلگت بلتستان انتخابی مہم کا وقت ختم، تیاریاں مکمل، ووٹنگ کل ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو: گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام اپنا حقِ رائے دہی کل استعمال کریں گے اور پاکستان تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں میں سے اپنے نمائندوں کو اسمبلی کی نشستوں کیلئے منتخب کریں گے۔

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے کل 23 حلقوں میں 1 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوں گے۔

خطے میں سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کے ساتھ ساتھ پولیس دیگر صوبوں سے بھی گلگت بلتستان پہنچ گئی ہے۔

تحریکِ انصاف، ن لیگ یا پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی جلسے جلوس، کارنر میٹنگز یا عوام کو اپنے حق میں ووٹ دینے کیلئے کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اہل نہیں رہی۔ انتخابات کل ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات کے بعد ن لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید 

Related Posts