لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کی آسانی کیلئے کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کی آسانی کیلئے کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان
لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کی آسانی کیلئے کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کی آسانی کیلئے کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کی  ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں وزیرِ اعظم کی طرف سے دی گئی نرمی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا وائرس  کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔اس وباء سے جنگ جاری ہے جس سے ہمیں خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا ہوگا۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف  جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔وائرس کا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

Related Posts