2023 کے دوران کیمرے کی آنکھ میں محفوظ دنیا کے خوبصورت مناظر، دیکھئے دلکش تصاویر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے مختلف حصے خوبصورت مناظر سے بھرے پڑے ہیں، جن کی خوبصورت منظر کشی لوگ اپنے کیمروں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے 2023 کے دوران دنیا بھر سے حاصل ہونے والی منفرد قدرتی مناظر کی البم پیش کی ہے، آئیے آپ بھی دیکھئے۔

جرمنی کے شہر برلن کے ٹائرگارٹن پارک میں صبح کے وقت ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی ہے۔

 فرانس میں گندم کے کھیتوں کے درمیان خوبصورت سرخ پھول کھل رہے ہیں۔

لاس ویگاس کے قریب کلارک کاؤنٹی میں ریڈ راک کینین نیشنل کنزرویشن ایریا میں ایک گاڑی برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان سے گزر رہی ہے۔

 فرانس کے علاقے رامیلیز میں پیلے رنگ کے کھیتوں میں کھڑے درخت خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

یونان کے شہر ایتھنز کے قریب کیپ سوونین میں پوسیڈن کے مندر کے پیچھے ’بلیو مون‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ورکر برطانیہ کے شہر پینریتھ میں گیلے سلیڈل ریزروائر پر ایک پل عبور کر رہا ہے۔

Related Posts