دبئی جانا ہے تو تیاری کرلیں، دبئی کا ویزا اب 30 نہیں بلکہ 5 دنوں میں کیسے ملے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اگر آپ دبئی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات نے ویزا اور کام کیلئے درکار دستاویزات کی تعداد اور پروسیسنگ کے وقت کو کم کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے “زیرو بیوروکریسی” منصوبے کا اعلان کیا اور منصوبے کے تحت جہاں پہلے نئے ملازم کو بورڈ میں لانے میں 30 دن لگتے تھے نئی ہدایات کے مطابق اب 16 کے بجائے صرف پانچ دستاویزات کے ساتھ پراسیسنگ میں پانچ دن لگیں گے۔

روزگار پیکیج” کے آغاز پر شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اس منصوبے کو رہائش اور ملازمت کے عمل کو “تیز، آسان، اور ہموار کرنے” کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نیا منصوبہ “نئے ملازمین کے لیے کام اور رہائشی اجازت نامے ، رہائشی اجازت نامے کی تجدید، رہائشی ویزے کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ، ورک پرمٹ کی منسوخی اور ایمریٹس آئی ڈی فنگر پرنٹ اسکین جیسی خدمات کو بہتر بنائے گا،

پلیٹ فارم مکمل طور پر آن لائن چلایا جائے گا لیکن طبی جانچ اور فنگر پرنٹ اسکیننگ اب بھی عملی طور پر کی جائے گی۔یہ اقدام انویسٹ ان دبئی پلیٹ فارم کا حصہ ہے، جو دبئی میں 275000 کمپنیوں کو خدمات فراہم کرے گا۔

Related Posts