کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع،درجنوں ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

کراچی:کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی، جس کے تحت گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں میں درجنوں آوارہ کتوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین شرقی معید انور کے مطابق پہلوان گوٹھ اور گلشن کے بعد خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں بھی کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں بھی زہر دے کر متعدد کتے مار دیئے گئے ہیں، مہم کتوں کے کاٹنے کی بڑھتی شکایات پر شروع کی گئی ہے۔

معید انور کے مطابق ضلع شرقی میں تمام پاگل کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ حکومت نے کتا پکڑو اور نس بندی مہم پر مکمل عملدرآمد تک کارروائی کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں : رینجرز نے شہر قائد میں 20 افراد کو زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ختم کردیا

واضح رہے کہ کراچی میں دیگر بڑھتے مسائل کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہو گئی ہے جن کے آئے دن شہریوں کو کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ گورنمنٹ کے کئی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ہے ہی نہیں اور جن اسپتالوں میں موجود ہے تو وہ بھی اتنی زیادہ مقدار میں نہیں ہے کہ شہر بھر کی ضرورت پوری کر سکے، جس کے باعث متعدد شہری کتوں کے کاٹنے کے بعد ریبیز کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts