ڈاکٹر میری موت کا اعلان کرنے کیلئے تیار تھے، برطانوی وزیر اعظم کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctors were prepared to announce my death: UK premier

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پرانتہائی نگہداشت یونٹ میں لے جانے کے بعد ڈاکٹر میری موت کا اعلان کرنے کے لئے تیار تھے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل لمحہ تھا ، میں اس کی تردید نہیں کروں گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اچھی حالت میں نہیں تھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہاں ہنگامی صورتحال ہیں۔ ڈاکٹروں کے پاس ہر طرح کے انتظامات تھے ، انہیں معلوم تھا کہ اگر چیزیں بری طرح خراب ہو گئیں تو انہیں کیا کرنا ہے۔ بورس جانسن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اسپتال میں بڑی مقدار میں آکسیجن دیا گیا۔

بازیابی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ان کی بازیابی حیرت انگیزاور طبی نوعیت کا عجیب واقعہ ہے۔

بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کوخوش قسمت محسوس کرتے تاہم اور بہت سارے لوگ ابھی تکلیف کا شکار ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ کیا میں دوسرے لوگوں کو تکلیف سے روکنے کی خواہش سے رکھتا ہوں  تو میرا جواب ہاں ہوگا۔

انہوں نے کہا میں بھی اپنے ملک کو مکمل طور پر اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کی ایک زبردست خواہش پرکاربند ہوں اور اس قت میں ایک بار پھر صحت مند ہوں اورآگے بڑھنے کیلئے تیار ہوں ۔

انہوں  نے کہا کہ اپنے ملک کو مشکل سے نکال کر اس طرح آگے بڑھنا اور منزل تک پہنچنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کو شکست دیکر معمول پرلوٹ آئے

اس سے قبل 27 مارچ کو برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ مزید ٹیسٹ کے لئے انہیں 5 اپریل کو احتیاط کے طور پر اسپتال لایا گیا تھا لیکن 24 گھنٹوں کے اندر اندر انہیں انتہائی نگہداشت میں منتقل کردیا گیا تھاجہاں علاج کے بعد اب تک صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

Related Posts