کاجول اور کریتی کی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز، دوپتی نے عوام کوکتنا متاثر کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوپتی
(فوٹو: نیٹ فلکس)

معروف اداکارہ کاجول اور کریتی سینون کی فلم دوپتی نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے، فلم دوپتی کے ٹریلر نے بڑے پیمانے پر پذیرائی سمیٹی۔

دراصل فلم دو پتی ایک نئی خاتون کے پروڈکشن ہاؤس کی پہلی پیشکش ہے جس میں پروڈیوسر اور اداکارہ کریتی سینون کے ساتھ فلم نگار کنیکا ڈھلوں نے دلچسپ کہانی پیش کرنے کی کوشش کی۔ کہانی کی قیادت کاجول کر رہی ہیں اور اس میں شہیر شیخ نے بھی اداکاری کی ہے۔

فلم میں تنوی اعظمی اور وویک مشرا نے بھی مختلف کردار نبھائے ہیں، جبکہ فلمی ناقدین کی دو پتی کے متعلق رائے کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا اپنے ریویو میں کہنا ہے کہ کہانی میں بہت سی خامیاں ہیں۔ فلم کا آغاز ایک مصروف منظر سے ہوتا ہے۔

پہاڑوں کی اونچائی میں کی جانے والی مہم جوئی مہنگی پڑتی ہے جس کے نتیجے میں خوفزدہ بیوی اپنے شوہر پر جان سے مارنے کے ارادے کا الزام لگادیتی ہے۔ پولیس افسر ودیا جیوتی عرف وی جے (کاجول) تفتیش کا آغاز کردیتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ شوہر نے کیا واقعی ہیروئن کی جان لینے کی کوشش کی؟

اسی طرح دیگر سوالات بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ہیروئن سومیا اور اس کی ولن بہن شائلی کا کردار کریتی سینون نے نبھایا، فلم کی شروع کی کہانی میں مزیدار اور بھرپور ڈرامے کیلئے کافی مواد کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے لیکن جس طرح اس کا تجزیہ اور کھوج کی جاتی ہے، وہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

فلم نگاروں نے کہانی کو جس سطحی انداز میں پیش کیا اور کرداروں میں جس گہرائی کی کمی ہے، اگر وہ پوری کردی جاتی تو دوپتی عوامی توقعات کو پورا کرنے والی کہانی ہوسکتی تھی، تاہم کہانی کا تجزیہ اسے مایوس کن قرار دیتا ہے، حالانکہ یہی فلم نگار کنیکا ڈھلوں چند ماہ قبل پھر آئی حسین دلربا جیسی شاندار کہانی پیش کرچکی ہیں۔

Related Posts