مریم نواز کا ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین ایکسپریس
فوٹو انڈین ایکسپریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراسانی سمیت بہت سے معاملات برداشت کرنا پڑتے ہیں، مجھے بھی ہراسانی سمیت دیگر معاملات نے کندن بنایا ہے۔

مریم نواز نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، میں ہر خاتون کو سلام کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں، خواتین کے لیے کوئی ایک دن مختص نہیں ہوتا، ہر روز خاتون کا دن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ میرے بعد بھی پنجاب میں خاتون وزیراعلی آئے، چاہتی ہوں کہ دوسرے صوبوں میں بھی خواتین وزرائے اعلیٰ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میرے ساتھ پائیلٹ میں تینوں خواتین تھیں، ہماری سی ٹی او عمارہ اطہر ذہین خاتون ہیں، ڈاکٹر انوش چوہدری اور سدرہ خان بھی بہترین پولیس افسران ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں تو ضرور دکھائیں، افسوس زیادتی کے کیس روز کا معمول بن چکے ہیں، ہمارے نظام میں ابھی بہت سی خرابیاں ہیں،  افسوس ہمارے معاشرے میں شکایت کرنے پر پابندیاں خاتون پر ہی لگتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چاہیے کہ خواتین میں اعتماد پیدا کریں، بچی اپنے گھر اور ماں کی گود سے اعتماد لےکر نکلے گی تو زیادہ طاقتور ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ بنائی گئی ہے، اسکول، کالج، یونیورسٹی کی طالبات اور ورکنگ ویمن کو اس ایپ کا استعمال کرنا چاہیے۔

Related Posts