وزیر اعظم کی ہدایت پر جڑواں شہروں کی تمام پناہ گاہوں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر نصب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی ہدایت پر جڑواں شہروں کی تمام پناہ گاہوں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر نصب
وزیر اعظم کی ہدایت پر جڑواں شہروں کی تمام پناہ گاہوں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر نصب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جڑواں شہروں کی تمام پناہ گاہوں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر نصب کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمن نے عوام میں کورونا وائرس کا حوالہ شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اور آئی سی ٹی کی انتظامیہ کے ہمراہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں نسیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جڑواں شہروں میں قائم پناہ گاہوں میں آنے والے افراد میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے ہیں اور ہر پناہ گاہ میں پانچ سینی ٹائزر لگائے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جا سکیں۔

حکومت کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر چکی ہے، تمام شہری اس پر عمل پیرا ہوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جڑواں شہروں کی تمام پناہ گاہوں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر نصب کر دیئے گئے ہیں۔

Related Posts