یوم دفاع پربےمثال کوریج دینےپرمیڈیاکاشکریہ،ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR
DG ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنےیوم  دفاع وشہداپربےمثال کوریج دینےپرمیڈیاسے اظہارتشکرکیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھا کہ یوم دفاع اور یوم شہدا کے دن کی خصوصی کوریج پر میڈیا کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میڈیا کی جانب سے یوم شہداء کی تقریب دوبارہ نشر کرنے پر ان کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کے گھر جانے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔ سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ   شہدا ہمارا فخر اور ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں  یوم دفاع و شہداملکی جوش جذبے سے منایاگیا

واضح رہے گزشتہ روز ملک بھرمیں یوم دفاع و شہداء ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ کے ساتھ  منایا گیاتھا۔

Related Posts