ترقیاتی تعاون: حکومت پاکستان جرمنی سے 10 کروڑ 90 لاکھ یورو قرض لے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقیاتی تعاون: حکومت پاکستان جرمنی سے 10 کروڑ 90 لاکھ یورو قرض لے گی
ترقیاتی تعاون: حکومت پاکستان جرمنی سے 10 کروڑ 90 لاکھ یورو قرض لے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برلن: حکومت پاکستان جرمنی سے ترقیاتی تعاون کے تحت 10 کروڑ 90 لاکھ یورو قرض لے رہی ہے جس میں سے مالی و تکنیکی منصوبوں کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ جبکہ رعایتی قرض کے طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ یورولیے جائیں گے۔

وفاقی وزارتِ اقتصادی امور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ مذاکرات 11 اور 12 ستمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 87 ہزار 500 روپے ہو گئی

وزارتِ اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ جرمنی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون  کر رہا ہے جبکہ موجودہ مذاکرات کے تحت ملنے والی یہ رقم پاکستان میں جرمنی کے جاری منصوبوں کے علاوہ ہے۔ 

یاد رہے کہ وفاقی ادارۂ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 3.9 ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ درآمدات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز جاری کردہ شماریاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی ، جبکہ برآمدات میں صرف 2.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی

Related Posts