مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 87 ہزار 500 روپے ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مزید مہنگائی کے بعد  اب سونا  فی تولہ 87 ہزار 500 روپے پر فروخت ہونے لگا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کے اضافے کے بعد 1517 ڈالر فی اونس ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی

مرکزی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت مقامی مارکیٹوں میں 600 روپے بڑھ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 87 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونا 75 ہزار 17 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ورلڈ گولڈ کونسل  کی رینکنگ کے مطابق دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے جبکہ سب سے زیادہ سونا رکھنے کی دوڑ میں  فرانس، روس اور چین بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

 امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ دُنیا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، رمنی کے پاس 3367 ٹن سونا ہے جبکہ 2451 ٹن سونا رکھنے والا اٹلی اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر  ہے۔

فرانس کے پاس 2436 ٹن، روس کے پاس 2219 ٹن جبکہ چین کے پاس 1937 ٹن سونا ہے جبکہ اس دوڑ میں سوئٹزر لینڈ 1040 ٹن، جاپان 765 ٹن، بھارت 618 ٹن اور نیدر لینڈ 613 ٹن سونے کے مالک ہیں جبکہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب 323 ٹن سونے کا مالک ہے جس کا عالمی رینکنگ میں 18 واں نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل

Related Posts