کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین انتقال کر گئیں ، تعداد 39ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dengue kills 3 in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کراچی میں ڈینگی سے مزید دو خواتین انتقال کر گئیں جس کے بعد شہر میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 2 خواتین انتقال کر گئیں۔

ایک خاتون کا تعلق سرجانی ٹاون اور دوسری خاتون کا گلشن اقبال سے ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 34ہوگئی

انسداد ڈینگی پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 187 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے 994 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Related Posts