کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 34ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں ڈینگی وائرس بےقابو،10ہزارسےزائدافراد متاثر
پاکستان میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق، 24 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا، اورنگی ٹائون کا رہائشی 3 سالہ بچہ عباسی شہید ہسپتال میں دم توڑ گیا، رواں برس ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہے، ڈینگی سے متاثرہ اورنگی ٹاون کے رہائشی تین سالہ بچے کو گزشتہ روز تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ڈینگی پھیلنے کے باعث پرائیویٹ بلڈ بینکس نے ریٹ میں اضافہ کردیا

دوسری جانب کراچی میں ڈینگی سے مزید 254 افراد متاثر ہوگئے۔رواں مہینے کراچی میں ڈینگی سے دوہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

رواں برس سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

Related Posts