ترکی کے صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا، وفد کو لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہری آبادی کو ہدف بنائے جانے والی ہندوستانی فائر کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آئے ہوئے ترک صحافیوں کے وفد نے آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد اور چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کی بھارتی فائرنگ کانشانہ بننےوالےشہریوں سےملاقات کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیرکاجھنڈاگراتوبھارت کااگلانشانہ پاکستان ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا گیااور بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کےحوالے سے بتایاگیا۔
مزیدپڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹاکرپرتشددکارروائیاں بند کرے،پارلیمانی کانفرنس
بعد ازاں ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد پریس کلب کا دورہ کیا اور وہاں موجود صحافیوں سے مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر بات چیت کی۔