وزیر اعظم عمران خان نے قصور میں 3 بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا، پولیس حکام عہدوں سے برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے قصور میں 3 بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا، پولیس حکام عہدوں سے برطرف
وزیر اعظم عمران خان نے قصور میں 3 بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا، پولیس حکام عہدوں سے برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قصور میں 3 معصوم بچوں کے اندوہناک قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غفلت برتنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور سب کا احتساب کریں گے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوکے ساتھ ساتھ ڈی پی او قصور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب کا اصول ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے۔ جولوگ عوام الناس کے مفادات کے مطابق کام نہیں کریں گے، انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان کا 16 سے 31 اکتوبر کےدرمیان آزادی مارچ کااعلان

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت نے اب تک ڈی پی او قصور کو ہٹا دیا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن قصور کو معطل کردیا گیا، انہیں چارج شیٹ کی گئی اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی مزید تحقیقات سونپ دی گئی ہیں جبکہ قصور کی مقامی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی تاکہ غفلت برتنے والوں کو سزا دی جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع قصورکی تحصیل چونیاں میں 3بچوں سےزیادتی کےبعدقتل کے خلاف مشتعل شہریوں نےشدید احتجاج کیا،مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کامحاصرہ کیا اور ٹائر جلا کر مرکزی  شاہراہ بلاک کردی۔

قصورمیں رواں سال 4بچوں کواغواکیاگیاتھا جن میں سے3بچوں کی لاشیں جھاڑیوں سےملی تھیں جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدپولیس نے بچوں سےزیادتی کی تصدیق کی ہے اور9مشکوک افرادکوحراست میں بھی لیاگیا ہے جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں جائیں گے ۔

مزید پڑھیں: قصورمیں 3بچوں کاقتل،مشتعل مظاہرین کاشدیداحتجاج، پولیس اسٹیشن پرحملہ

Related Posts