مولانافضل الرحمان کا 16 سے 31 اکتوبر کےدرمیان آزادی مارچ کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal-ur-rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہی ہوگا، سیاسی جماعتیں ہماری تیاریوں پر اعتماد کریں، انہوں نے کہا کہ ریاستی ادرے نااہل حکومت کی پشت پناہی نہ کریں۔

اسلام آباد میں جے یو آئی(ف)کی مجلس عاملہ کےاجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتیں ہماری تیاریوں پر اعتماد کریں، ہم نے ایک سال کے دوران 15 پرامن  مارچ کئے، اب بھی حالات کو پرامن حالات رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں، ریاستی اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے اور ہم پر امن رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے راستوں کا تعین کرنے کے لیے بھی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور راستے کی مشکلات حل کرنے کے لیے مرکزی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر رہے ہیں  جبکہ مجلس عاملہ نے تمام کمیٹیوں کو جلد روابط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادلاک ڈاؤن میں 15لاکھ لوگ شریک ہوں گے،مولانافضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو ملک کو جام کر دیں گے، ادارے نااہل حکومت کی پشت پناہی نہ کریں، خورشید شاہ کی گرفتاری بھی سیاسی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں یہ احتساب نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کامزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا دھرنا جائز حکومت کے خلاف تھا اور ہمارا نا جائز حکومت کے خلاف دھرنا واضح فرق ہے، کشمیر کی صورتحال میں کرتار پور پر بات چیت چل سکتی ہے تو دھرنا کیوں نہیں ہوسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کی آئل فیلڈ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یقین دلاتے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

Related Posts