عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اثر انداز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کم ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کم ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اثر انداز ہوئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 1504 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے رواں مالی سال کے دوران 8 رکن ممالک کو 70 ارب ڈالر قرض دیا۔آئی ایم ایف

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ دس گرام سونے کے ریٹس میں 170 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد کے ساتھ ساتھ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں سونے کی خریدو فروخت  87 ہزار 500 روپے فی تولہ جبکہ 75 ہزار 18 روپے فی دس گرام کی قیمتوں میں ہوئی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں تجارتی اوقات کے دوران سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 1510 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔ پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے سے مقامی مارکیٹ پر بھی منفی اثر پڑا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Related Posts