کورونا وائرس: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی آ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی آئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں فی بیرل  4 ڈالر 45 سینٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت  فی بیرل 45  ڈالر 54 سینٹس ہو گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 29 سینٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

منڈی میں امریکی خام تیل اِس وقت 41 ڈالر 61 سینٹس فی بیرل فروخت ہو رہا ہے جبکہ عالمی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ دیگر وجوہات کے باعث بھی کمی دیکھی گئی۔

تیل کی قیمتوں میں اوپیک ارکان اور روس میں پیداوار میں کمی کے معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے جس کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی آ گئی ہے۔

طلب سے بڑھ کر رسد کے باعث تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں کے دوران  بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرز ڈوب چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عراق میں امریکی حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں بلند ترین سطح تک اضافہ ہوگیا۔

مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے بحران کے نتیجہ میں دو ماہ قبل عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمت میں اضافہ چھ سالوں میں  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

  مزید پڑھیں:عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Related Posts