ایران اور امریکاکے درمیان کشیدگی ، عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Oil, gold prices

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران : عراق میں امریکی حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمتوں میں بلند ترین سطح تک اضافہ ہوگیا۔

مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے بحران کے نتیجہ میں عالمی سطح پر تیل اور سونے کی قیمت میں اضافہ چھ سالوں میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایشیائی تجارتی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف سعودی عرب میں بھی تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس بحران نے سرمایہ داروں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ سرمایہ دار مستقبل میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے بہت پرامید تھے۔

ایرانی جنرل کو نشانہ بنانے پر امریکہ کو عالمی طاقتوں بالخصوص روس اور چین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بھی خسارے کا رجحان ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا، جنرل سلیمانی کی بیٹی زینب کا پیغام

خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 64 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 55 سینٹس کا اضافے کے بعد قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 465 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts