جناح ہسپتال میں سائبرنائف روبوٹک ریڈیوسرجری سینٹر پیپلز پارٹی نے بنایا۔مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح ہسپتال میں سائبرنائف روبوٹک ریڈیوسرجری سینٹر پیپلز پارٹی نے بنایا۔مرتضیٰ وہاب
جناح ہسپتال میں سائبرنائف روبوٹک ریڈیوسرجری سینٹر پیپلز پارٹی نے بنایا۔مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے جناح ہسپتال میں سائبر نائف ریڈیو سرجری سینٹر قائم کیا ہے جو پیپلز پارٹی کا اہم کارنامہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جناح ہسپتال کراچی میں قائم سائبر نائف ریڈیو سرجری سینٹر پیپلز پارٹی کا اقدام ہے جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد مرکز ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ مرکز اس حوالے سے اہم ہے کہ یہاں سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا بالکل مفت علاج کیاجاتا ہے جس کی فنڈنگ سندھ حکومت کر رہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے خرچ پر قائم سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سینٹر میں صرف کراچی یا سندھ سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیاجاتا ہے۔ 

Related Posts