سی ٹی ڈی کی سچل میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سچل کےعلاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد، دو دستی بم اور پستول سمیت گرفتار کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کی شناخت اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے کہا کہ ملزمان سے تنظیم کی چندے کی رسیدیں اور پمفلٹ بھی ملے ہیں اور ان کو 5 افراد کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے تیار

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس سماجی کارکن ایمان مزاری کی رہائی کے فوراً بعد گرفتاری کیلئے عدالت کے احاطے کے باہر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس اہلکار شیریں مزاری کی صاحبزادی کو حراست میں لینے کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts