پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اسد عمر نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کیخلاف کریک ڈاؤن سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملک کو چلانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اسے اور نقصانات ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ کل رات جو کچھ ہوا اُس نے ہمارے کارکنوں کا جوش و جذبہ مزید بڑھادیا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ چھاپے صرف لاہور تک محدود نہیں تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی قانون سازوں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکٹیٹر اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، عمران خان