سندھ بھر میں اضافی کرایہ لینے والی انٹرا سٹی مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab govt to oppose lifting ban on public transport

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اضافی کرایہ لینے والی انٹرا سٹی مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41گاڑیوں کا چالان کرکے 56ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کے مطابق صدر میں بس اڈوں پر انٹرا سٹی مسافرگاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں.

41 گاڑیوں کا چالان اور 56 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،فٹنس نہ ہونے اور اضافی کرایہ لینے پر10 گاڑیاں بندکردی گئیں ۔متعدد گاڑیاں ان فٹ تھیں جن کو بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 40 سے زائد ان رجسٹرڈچنگ چی رکشے بند کردیے گئے10ہزار روپے جرمانہ،حیدرآباد،سکھر، جیکب آباد میں کئی گاڑیوں سے ایل پی جی اور سی این جی سلینڈر نکالے گئے۔

مزید پڑھیں : خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا انتظام کیاجائے

سانگھڑ میں 13 گاڑیاں چالان11 ہزار روپے جرمانہ5ہزارروپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی،حیدرآباد، لاڑکانہ،سکھر،دادو،میرپورخاص ،بدین،ٹھٹہ،خیرپور،نوشہروفیر وز،شکارپوراوردیگرشہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

اویس شاہ نے اضافی کرایہ لینے والی تمام مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ اور بند کرنے کاحکم بھی دیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ریجنل سیکریٹریز کو روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ افسران کو مسافروں سے اضافی کرایہ لینے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم بھی دیا۔

Related Posts