دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 79 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 50ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ79 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15 لاکھ  50 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 79 لاکھ 34 ہزار 939افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 لاکھ 50 ہزار 169 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار184فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 77ہزار486ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ70 لاکھ 7ہزار284 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 92لاکھ 71 ہزار302 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اٹلی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اسپین 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 23  ہزار 179 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 487 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 13  ہزار 932 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ، 89 مزید شہری جاں بحق

Related Posts