پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ، 89 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ، 89 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ، 89 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 23  ہزار 179 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 487 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 13  ہزار 932 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 58 لاکھ 27 ہزار852  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 44 ہزار218 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 86 ہزار212افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 50ہزار78 ، پنجاب میں 1 لاکھ 24 ہزار912 جبکہ اسلام آباد میں 33 ہزار61 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار501، آزاد کشمیر میں 7 ہزار390 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 746 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار218 ،  سندھ میں 3 ہزار60، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار419، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 182 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کچھ جانوروں پر کیوں اثر انداز ہوتا ہے؟ سراغ مل گیا

Related Posts